پولیس کی ہارس اینڈ کیٹل شومیں ڈیوٹیاں،قیدی عدالتوں میں پیش نہ ہو سکے

پولیس کی ہارس اینڈ کیٹل شومیں ڈیوٹیاں،قیدی عدالتوں میں پیش نہ ہو سکے

لاہور (نامہ نگار) ہارس اینڈ کیٹل شو میں لاہور پولیس کی ڈیوٹیاں لگنے کی وجہ سے گزشتہ روز بھی جوڈیشل ڈیوٹی کیلئے پولیس اہلکار مہیا نہ ہوسکنے پر ماتحت عدالتوں میں زیر حراست ملزمان کو پیش نہیں کیا جا سکا ہے ،جس کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں سائلین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے او ر ہزاروں مقدمات التواء کا شکار ہورہے ہیں واضح رہے کہ ایک روز قبل ورثاء نے عدالتوں میں ملزمان کوپیش نہ کرنے پر ضلع کچہری میں احتجاج بھی کیاتھا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں جاری ہارس اینڈ کیٹل شو کی سیکورٹی کے لئے انتظامیہ نے لاہور پولیس کی ڈیوٹی لگا دی گئیں

جس سے لاہور کی ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی ،راہزنی،چوری،منشیات،حدود، اور دیگر فوجداری مقدمات میں زیر حراست ملزموں کو جیلوں سے لا کر عدالتوں میں پیش نہ کیاجا سکا تاہم جوڈیشل افسران نے بھی صورت حال کے پیش نظر زیرحراست ملزمان کے خلاف زیر سماعت مقدمات آئندہ تاریخوں کے لئے ملتوی کردی جبکہ زیر حراست ملزموں کے پیش نہ کئے جانے کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں ملزموں کے رشتہ دار و عزیز اوقارب مرد و کواتین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...