عبدالرحیم خان میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 11مارچ کو ہو گی

عبدالرحیم خان میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 11مارچ کو ہو گی

لاہور(نمائندہ خصوصی) عبدالرحیم خان میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 11مارچ 11بجے باغ جناح کرکٹ گراؤنڈ میں ہو رہی ہے جس میں لاہور کے 70بڑے کرکٹ کلب شرکت کریں گے تقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی ضلع لاہور کے صدر او ر سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان ہو ں گے تحریک انصاف ضلع لاہور کے سیکرٹری سپورٹس میاں جاوید علی اس ٹی20 ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات کے انچارج ہوں گے اور محمد خورشید ٹو رنامنٹ سیکرٹری ہو ں گے جنہوں نے شرکت کرنیوالی ٹیموں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے ایونٹ میں جن ٹیموں کو کھیلنے کی دعوت دی گئی ہے ان میں مغلپورہ وائٹس ،پنجاب کلب ،نیو یونین ،رائزنگ سٹار ،جلو جمخانہ ،غازی آباد سپورٹس ،پرنس کلب ،ینگ پرنس ،مسلم آباد جمخانہ ، و دیگر شامل ہیں

ینگ گڑھی شاہو ،الحمرا کلب ،دھرمپورہ سپورٹس ،شاہین کلب ،کینٹ جمخانہ ،قذافی کلب ،مغلپورہ انسٹی ٹیوٹ ،لاہور جمخانہ ،غالب سپورٹس ،باغبانپورہ ایگلٹس ،مغلپورہ الیون،شائنگ کلب ،خان جمخانہ فاران سپورٹس ،لکی سٹار ،دھرمپورہ جمخانہ ،فیاض میموریل ،دھرمپورہ کلب ،خان سپورٹس ،ماڈل ٹاؤن کلب ،کرکٹ سنٹر ماڈل ٹاؤن گریزز ،علی گڑھ ،ماڈل ٹاؤن ،وائٹس شاہ فیصل ،نیو اتفاق ،پی اینڈ ٹی جمخانہ ،ینگ پی اینڈ ٹی ،بوستان کلب ،ٹاؤن شپ وائٹس البلال کلب ،ٹاؤن شپ گریزز ،آئیدیل کلب ،پنڈی جمخانہ ،سٹی جمخانہ ،وحدت ایگلٹس ،سٹیک کلب ،اقبال میموریل ،فاران جمخانہ ،جاوید میموریل ،فیض باغ جمخانہ ،اپالو و سپورٹس ،مسلم جمخانہ ،ماؤ جمخانہ شالیمار جمخانہ ،سروس کلب ،غلام قادر میموریل ،ایم پی جمخانہ ،ظریف میموریل ،اپالو کلب ،راوی پارک ،بقاہ جیلانی ،احسان میموریل ،راوی جمخانہ ،اختر رحمان کلب ،خضرا کلب ،گولڈن سٹار ،امپریل کلب ،لودھیانہ جمخانہ شامل ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...