لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محفل میلاد،عاشقان رسول ؐکی درود سلام کی صدائیں

لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محفل میلاد،عاشقان رسول ؐکی درود سلام کی ...

لاہور(نامہ نگار)لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محفل میلاد سیشن کورٹ میں رنگ و نور کی بارش عاشقان رسول ﷺکی درود سلام کی صدائیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار اور سینئر سول جج سمیت تمام جوڈیشل افسران کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں وکلاء نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز سیشن کورٹ میں ججز پارکنگ ایریا میں محفل میلاد مصطفیﷺ کا انعقاد کیا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار ،سینئر سول جج ندیم انور چوہدری کے علاوہ تمام ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن اور سول ججز کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعدا نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر سعید انصاری ،سمیع اللہ جدون اور میاں ارشد ایڈووکیٹ جبکہ اسد سجاد اور اسد عمران سول ججز نے بارگاہ رسالتﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر عاشقان رسولﷺ کی درود سلام کی صدائیں سیشن کورٹ میں گونجتی رہیں لاہور بار کی جانب سے سیشن کورٹ میں محفل میلا دمنعقد کروانے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے کہا کہ محفل میلاد منعقد کروانا حضور نبی اکرمﷺ سے عقیدت کا اظہار ہے اور لاہور بار نے اس محفل کا انعقاد کروا کر نبی پاک ﷺ سے اپنی والہانہ عقیدت کاااظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایسی محفلوں کا انعقاد کرواتے رہنا چاہئے کیونکہ اس سے نہ صرف دین اسلام کا پرچار ہوتا ہے بلکہ اس سے بطور مسلم نبی پاکﷺ سے عقیدت کا اظہار بھی واضح ہوتا ہے۔۔۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...