پاکستان میں غیر قانونی رہنے والے نائیجرین باشندے کو ایک سال3ماہ قید

پاکستان میں غیر قانونی رہنے والے نائیجرین باشندے کو ایک سال3ماہ قید

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے اور منشیات سمگل کرنے کے مقدمہ میں ملوث نائیجرین باشندے مجرم پرنس کوپاکستان میں غیر قانوی رہائش رکھنے پر 2 ماہ قید جبکہ منشیات رکھنے کے جرم میں ایک سال 2ماہ قید اور 30ہزاراروپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ،عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید ایک ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی استغاثہ کے مطابق تھانہ لیاقت آباد پولیس نے مخبر کی اطلا ع پر کوٹھے پنڈ فلیٹ میں رہائش پذیر ملزم پرنس کو چھاپہ مار کر ایک کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کرکے اس کیخلاف پاکستان میں غیر قانونی رہنے اور منشیات سمگل کرنے کا مقدمہ درج کیا۔

تاہم اس نے سماعت کے دوران عدالت کے روبرو اقبال جرم کرلیا جس پر عدالت نے اسے منشیات کے مقدمہ میں ایک سال قید20 ہزار روپے جرمانہ عدم ادائیگی مزید ایل ماہ قید جبکہ پاکستان میں غیر قانوی رہائش رکھنے پر دو ماہ قید کی سزا کا حکم سنایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4