محمود الاحدچودھری اور فیاض احمد فیضی کی سراج الحق کو سینٹر بننے پر مبارک باد
لاہور (پ ر)جماعت اسلامی لاہور کے رہنما محمود الاحد چودھری اور فیاض احمد فیضی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو سینٹر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ سراج الحق نے جماعت اسلامی کو سیاسی دھارے میں شامل کر دیا ہے ہم سراج الحق کی زندگی ،صحت اور مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہیں ۔