مانگا منڈی ، خودکشی کرنے والی طالبہ سپرد خاک

مانگا منڈی ، خودکشی کرنے والی طالبہ سپرد خاک

لاہور(کرائم سیل) مانگا منڈی کے علاقہ میں گھریلو ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آ کر خودکشی کرنے والی سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقہ رشید ٹاؤن میں اصغر کی 18سالہ بیٹی عاصمہ نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آ کر زہر پی لیا تھا۔حالت تشویشناک ہونے پر اس کو جناح ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ کئی گھنٹے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی۔متوفیہ کی نعش کو پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا اس موقع پر کئی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

مزید : علاقائی