کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی کی پر اسرار موت

کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی کی پر اسرار موت

لاہور(کرائم سیل)کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی کی پر اسرار موت ،پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دی۔پولیس کے مطابق مختار لال نے 2001 میں قتل کیا تھا جس پر اس کو موت کی سزا سنائی گئی تھی۔اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں مقید تھا۔کئی روز سے اس کی طبیعت خراب تھی ،گزشتہ روز وہ اچانگ اپنی بیرک میں مردہ پایا گیا۔،پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے نعش کوپوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال کے مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے اور متوفی کے لواحقین کو اس کے آبائی شہر میں اطلاع دے دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی