ہربنس پورہ ، ڈکیتی مزاحمت پر دو افراد شدید زخمی ہو گئے

ہربنس پورہ ، ڈکیتی مزاحمت پر دو افراد شدید زخمی ہو گئے
ہربنس پورہ ، ڈکیتی مزاحمت پر دو افراد شدید زخمی ہو گئے

  


لاہور(کرائم سیل) ہربنس پورہ کے علاقہ میں دو افراد سے ڈکیتی کی واردات ڈاکو مزاحمت پر پستول کے بٹ مار کرشہری کو زخمی کر کے فرار ہو گئے۔پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حسین اور محمد لقما ن نے بتایا کہ وہ ہربنس پورہ کی جانب سے گزشتہ رات 11بجے کے قریب تاج پورے کی جانب آ رہے تھے کہ انہیں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روکا اور ان سے 8ہزار نقدی اور دوموبائل چھین لیے موبائل دینے میں حسین نے پس و پیش کا مظاہرہ کیا تو ڈاکوؤں نے پستول کے بٹ اس کے چہرے پر مار کے اسے زخمی کر دیا اور موقع سے لوٹے ہوئے ساما ن سمیت فرار ہو گئے ۔پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے لیکن تا حال ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا ۔

مزید : علاقائی


loading...