ڈی آئی جی اور سی سی پی اوکی ہارس اینڈ کیٹل شو میں شرکت
لاہور(کرائم سیل) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمدامین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ہارس اینڈ کیٹل شو کے سلسلہ میں فورٹریس سٹیڈیم ،جشن بہاراں کے موقع پر جیلانی پار ک اور نماز جمعہ کے دوران مختلف مساجد اور امام بارگاہوں کا دورہ کیااور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز محمد باقر رضا او ر ایس پی مجاہدسید مختار حسین نے ہارس انیڈ کیٹل شو اور جشن بہاراں کے سلسلہ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پورے شہر کا فضا ئی دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات چیک کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے حفاظتی انتظاما ت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس کے جوان دن رات 24گھنٹے ڈیوٹی دے کر ہارس اینڈ کیٹل شو اور جشن بہاراں میں آنے والے شرکاکے لئے پر امن ماحول فراہم کئے ہوئے ہیں جہاں شرکاپر امن ماحول میں آکر لطف اندوز ہورہے ہیں۔پورے شہر میں ہارس اینڈ کیٹل شو ،جشن بہاراں ودیگرمقامات پر 8ہزارسے زائد اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اولین ترجیح اور کوشش ہے کہ شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرکے اور دن رات ڈیوٹی دے کر شہریوں کی زندگی معمول کے مطابق بحال رکھیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ہارس اینڈ کیٹل شو اور جشن بہاراں کے علاوہ جمعہ کی سکیورٹی چیک کرتے ہوئے مختلف مقامات پر واقعہ مساجد اور امام بارگاہوں کا بھی دورہ کیااور اہلکاروں کو بھی چاک و چوبند ہو کر فرائض سر انجام دینے کی ہدایت دی۔
انہوں نے ہارس اینڈ کیٹل شو اور جشن بہاراں میں چیکنگ کے حوالہ سے کہا کہ شر کا کو مکمل جامع تلاشی کے بعد چار سطحوں پر چیک کر کے اند ر جانے دیا جارہا ہے اور فور ٹریس سٹیڈیم اور جیلانی پارک کے ارد گردسرچ آپریشن اور سنیپ چیکنگ بھی جاری ہے۔