ساندہ،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،ڈیڑھ کلو چرس پکڑی گئی

ساندہ،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،ڈیڑھ کلو چرس پکڑی گئی

لاہور(کرائم سیل)ساندہ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے ڈیڑ ھ کلوسے زائد چرس برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اقبال کی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی گلشنِ راوی غلام عباس رانا نے ایس ایچ اوساندہ حماد اختر کو منشیات فروشی میں ملوث افراد پر چھاپہ مار کرکارروائی کرنے کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او ساندہ نے ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر منشیات فروشی کرنے والے 02افرد حسن مشتاق اورشوکتکو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے ۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمدکر لی۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے منشیات فروشوں کی گرفتاری پر پولیس کی خصوصی ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی