سی آئی اے پولیس نے 4خواتین سمیت 5افراد اور 13جواریوں کو گرفتار کر لیا

سی آئی اے پولیس نے 4خواتین سمیت 5افراد اور 13جواریوں کو گرفتار کر لیا

 لاہور(کرائم سیل) سی آئی اے پولیس نے گھروں میں وارداتیں کرنے والی 4خواتین سمیت 5افراد اور 13جواریے گرفتار کر لیے۔ذرائع کے مطابق پولیس کو ان ملزمان کی مخبر کے ذریعے اطلاع ملی جس پر انہوں نے چھاپہ مار کر گھروں میں نوکری کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والی 4خواتین سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے قبضے سے 80لاکھ نقدی اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا اس کے علاوہ ایک اور علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک جوئے کے اڈے سے 13جواریے اور قمار باز گرفتار کر لیے۔

مزید : علاقائی