ساندہ، میچوں پر جواء کروانے والے 4بکی گرفتار

ساندہ، میچوں پر جواء کروانے والے 4بکی گرفتار

لاہور(کرائم سیل)کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران میچوں پر جواء کروانے والے بکیوں کے خلاف مہم کے دوران ایس ایچ او ساندہ حماد اختر نے تھانہ ساندہ کے علاقہ میں چھاپہ مار کر 4ملزمان جن میں عمر،حنیف ،بلال اور نصیب شامل ہیں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقدی 70ہزار،شرط رجسٹراور 4موبائل فونزبرآمد کر لئے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اقبال کی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی گلشنِ راوی غلام عباس رانا نے ایس ایچ اوساندہ حماد اختر کو جوئے کی بک پر چھاپہ مار کرکارروائی کرنے کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او ساندہ نے ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ بک پر چھاپہ مار کر کرکٹ ورلڈ کپ کے میچوں پر جوا ء کروانے والے 4افرد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے نوجوان نسل کو لالچ کی آڑ میں تباہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

مزید : علاقائی


loading...