ہارس اینڈ کیٹل شو کے دوران ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جائے ،طیب حفیظ چیمہ

ہارس اینڈ کیٹل شو کے دوران ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جائے ،طیب حفیظ چیمہ

 لا ہور ( وقائع نگار خصوصی) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ وارڈنز ہارس اینڈ کیٹل شوکی تقریبات کے موقع پر فوٹریس اسٹیڈیم سمیت شہر بھر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو ہر ممکن رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ سی ٹی او نے نمازِ جمعہ کے وقت مساجد کی ڈیوٹی کا جائزہ لینے کے لیے ماڈ ل ٹاؤن، گلبرگ، فردوس مارکیٹ اور مین مارکیٹ کا بھی وزٹ کیا۔ مسجد کے قریب رانگ پارکنگ کے خلاف مناسب کاروائی نہ کرنے پر پٹرولنگ آفیسر مین مارکیٹ کو شوکازجاری کر دیا۔ سی ٹی او نے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں آنے والوں کیلئے جمعہ کے روز 250 فری شٹل بسیں شہر کے 11 مختلف مقامات سے فوٹریس سٹیڈیم تک پِک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرتی رہیں۔ ان مقامات پر پارکنگ کا بھی بہتر انتظام موجود ہے جہاں وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔شہری کسی بھی شکایت/ تجویز کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...