24 گھنٹوں میں 508ٹریفک حادثات، 345شدید زخمی

24 گھنٹوں میں 508ٹریفک حادثات، 345شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 508ٹریفک حادثات میں345شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ228افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں195ڈرائیورز ،17کم عمرڈرائیور، 299 مسافر اور90پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ108ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 109ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد54حادثات میں61متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں46حادثات میں50متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -