دوران مذاق لڑائی جھگڑے میں زخمی ہونے والا شخص جاں بحق

دوران مذاق لڑائی جھگڑے میں زخمی ہونے والا شخص جاں بحق

لاہور(کرائم سیل)فیکٹری ایریا کے علاقے میں چند روز قبل دوستوں میں مذاق کے دوران لڑائی جھگڑے میں زخمی ہونا والا 40سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ بتا یا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں دو دوست ندیم بشیر اور سلیم مسیح ٹیکسی ڈارئیو کا آپس میں مذاق کرتے ہوئے ان کا لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا سلیم مسیح نے کسی بات پر غصہ میں آکر آہنی راڈسے ندیم بشیر کو شدید زخمی کر دیاجسے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں جمع کروا دیا ہے ۔ مقتول 3بچوں کا باپ تھا ۔ پولیس نے مقتول کے بھائی یونس بشیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس کا کہنا ہے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...