معمولی تنازعات پر تصاد م، خا تون سمیت 8افراد شدید زخمی

معمولی تنازعات پر تصاد م، خا تون سمیت 8افراد شدید زخمی

لاہور(کرائم سیل) چوہنگ اور غازی آباد کے علاقہ میں معمولی تنازعات پر تصادم میں خاتون سمیت 8افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیم نے تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے کارروائی کا آغا ز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقہ میں گھریلو تنازع پر دو گروپوں میں تصادم سے خاتون سمیت 6افراد شدید زخمی ہو گئے۔ چوہنگ کے علاقہ شیر شاہ کالونی میں گھریلو تنازع پر دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے وار کئے جس کی وجہ سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کوجناح ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے تصادم میں شریک دیگر افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔جبکہ ایک اور واقع میں غازی آباد کے علاقہ میں ہمسایوں کے مابین کوڑا پھینکنے پر لڑائی ہو گئی۔محمد نعمان اور ارشد نے بتایا کہ ان کے ہمسائے رحمت،مبشر اور احسان سے ان کی گزشتہ روز گلی میں کوڑا پھینکنے کے معاملے میں لڑائی ہو گئی جس کے دوران رحمت اور مبشر شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے باقی افراد کو معاملے کے حل کے لیے تھانہ بلا لیا ہے۔

مزید : علاقائی