صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

 لاہور(کرائم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا- ڈیفنس اے زیڈ بلاک میں راشد قیوم کے گھر سے چور 15لاکھ کی نقدی زیورات اور شادباغ رفیع پارک میں واقع جمیل احمد کی دکان سے چور 11لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ، ہنجروال اعوان ٹاؤن رضوان بلاک کے رہا ئشی امین احمد کے گھر سے تین ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 17لاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے-شاہدرہ میں پر واقع بیڈ شیٹس کی دکان پر ایک ڈاکو 20ہزارکی نقدی اور موبائل لے گئے جبکہ،شادباغ فضل کالونی میں شہزاد،پرانی انارکلی کچہری روڈ پر بابر اوررائیونڈ سٹی مانگا روڈ پر نواید سے مو ٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا جبکہ نواب ٹاؤن میں عامر شاہ سے 90ہزار،سندرمیں شاہد جاوید سے 90ہزار،نواب ٹاؤن نزد شوکت خانم کے قریب عمیر سے 60ہزارجوہر ٹاؤن جناح پارک میں فہد سے 52ہزارگارڈن ٹاؤن برکت مارکیٹ میں قمر جمیل سے 35ہزار،گرین ٹاؤن ملٹری اکاؤنٹ بی بلاک میں آغا کامران سے 57ہزارمسلم ٹاؤن سے غلام حفیظ سے 70ہزار،وحدت کالونی شاہد کالونی میں جاویداقبال سے50ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لین گئیں جبکہ گجر پو رہ سے طارق ،شادباغ سے سہیل،شفیق آباد سے سہیل ،شاہدرہ سے زمان،شاہدرہ ٹاؤن سے طارق ہنجروال سے نعیم ٹاؤن شپ سے ضیا اور گرین ٹاؤن سے جاوید کی مو ٹر سائیکلیں اور جوہر ٹاؤن سے انیلہ وحدت کالونی سے حسن گارڈن ٹاؤن سے شازیہ،شادمان سے کاشف کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں-

مزید : علاقائی


loading...