آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں کا سامان جل گیا

آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں کا سامان جل گیا
آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں کا سامان جل گیا

  

لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق مناواں کے علاقہ میں ارشد اور ہنجروال کے علاقہ میں لیاقت کے گھر میں آتشزدگی سے گھر کا سامان جل گیا جبکہ کاہنہ کے علاقہ میں جنرل سٹور میںآتشزدگی سے سٹور کا تمام سامان جل گیا۔کیولری گراونڈ میں دکان میں آگ لگنے سے دکان کا تمام سامان جل گیا۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی