پرانی انارکلی سے 50سالہ مرد، لاڑی اڈہ سے 60سالہ عورت کی نعش برآمد

پرانی انارکلی سے 50سالہ مرد، لاڑی اڈہ سے 60سالہ عورت کی نعش برآمد

لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے دو افراد کی نا معلوم نعشیں برآمد ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں جمع کروا دیں۔پولیس کے مطابق تھانہ پرانی انارکلی سے 50سالہ مرد جبکہ لاڑی اڈہ کے علاقہ سے 60سالہ عورت کی نعش مقامی افراد کو سڑک کنارے پڑی ہوئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے نعشوں کو شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...