باغبانپورہ ، 25سالہ نوجوان پراسرار طور پر جھلس کر ہلاک

باغبانپورہ ، 25سالہ نوجوان پراسرار طور پر جھلس کر ہلاک

لاہور (کرائم سیل) باغبانپورہ کے علاقہ میں 25سالہ نوجوان پراسرار طور پر جھلس کر ہلاک ہو گیا۔پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔بتایا گیا ہے کہ شریف پورہ احمد ٹاؤن کے رہائشی پرویز کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز صبح کے وقت دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق متوفی کے ورثا نے بتایا کہ پرویز گھر میں کھانا گرم کر رہا تھا کہ کپڑوں میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر دم توڑ گیا ہے لیکن حالات مشکوک ہونے کے باعث واقع کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔

مزید : علاقائی