پھالیہ، دوافراد سے ہیروین برآمد مقدمات درج

پھالیہ، دوافراد سے ہیروین برآمد مقدمات درج

پھالیہ (نامہ نگار)تھانہ پھالیہ پولیس نے دوافراد سے380گرام ہیروین برآمد مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی منڈی بہاؤالدین راجہ بشارت محمود کی خصوصی ہدایات پرمنشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ پھالیہ احسان ظفر سندھو کی زیرنگرانی تھانہ پھالیہ کے سب انسپکٹر عمران شفیع نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکرمحمد عرفان ولد لیاقت علی سکنہ گھنیاں روڈ پھالیہ سے 260گرام ہیروین اور تھانہ پھالیہ کے اے ایس آئی جاوید اقبال نے تاج دین ولد عبدالعفور سکنہ مغلپورہ پھالیہ کے قبضہ سے 120گرام ہیروین برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

مزید : علاقائی