نواں کو ٹ، دوروز قبل خودکشی کرنے والا شخص سپرد خا ک

نواں کو ٹ، دوروز قبل خودکشی کرنے والا شخص سپرد خا ک
نواں کو ٹ، دوروز قبل خودکشی کرنے والا شخص سپرد خا ک

  


لا ہور (کرا ئم سیل ) نواں کو ٹ کے علاقہ میں خود کشی کر نے وا لے 30سا لہ نو جو ان کی نعش پو لیس نے پو سٹ ما رٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردی نعش گھر پہنچنے پر کہرا م بر پا ہو گیا ۔ اس موقع پر ہر آ نکھ اشک با ر تھی بعدزا ں متو فی کو سینکڑو ں سوگوارو ں کی مو جودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق نواں کوٹ کے علاقے جھگیاں ناگرہ کا رہائشی 30سالہ بابر یوسف بے اولادی کے طعنے ملنے کی وجہ سے پریشان رہتا تھا جبکہ اولاد کیلئے علاج معالجے اوردوسرے معاملات کیلئے اٹھائے جانیوالے قرض کی وجہ سے اسے لوگوں کی جانب سے پریشان بھی کیا جارہا تھا۔ جس کے نتیجے میں بابر نے دوروز قبل پنکھے سے لٹک کرخودکشی کر لی۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ور ثا کے حواے کردی جسے بعدزا ں سپرد خا ک کردیا گیا ۔

مزید : علاقائی


loading...