ڈیفنس ،خاتون 3سالہ بیٹی کی نعش دفناتے ہوئے گرفتار ،موت کا معمہ حل نہ ہو سکا

ڈیفنس ،خاتون 3سالہ بیٹی کی نعش دفناتے ہوئے گرفتار ،موت کا معمہ حل نہ ہو سکا
ڈیفنس ،خاتون 3سالہ بیٹی کی نعش دفناتے ہوئے گرفتار ،موت کا معمہ حل نہ ہو سکا

  

لاہور(کرائم سیل) سفا ک ما ں نے اپنے آشنا سے مل کر 3سا لہ بیٹی کو قتل کردیا ۔پولیس نے کمسن بچی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے قبرستان میں دفن کرتے ہوئے ما ں اور اسکے آشنا کو حراست میں لے لیا ۔پولیس کے مطابق منچن آباد کی ر ہا ئشی نادیہ کی چند سا ل قبل ر فیق نا می شخص سے شا د ی ہو ئی تھی لیکن گھر یلو ں نا چاقی کی وجہ سے ان کے درمیا ن طلاق ہو گئی ، نادیہ کی پہلے شو ہر سے ایک بیٹی را بعہ تھی ۔ تفتیشی افسر کے مطا بق طلاق کے بعد نا د یہ اپنی پسند کی شا د ی کر نے اپنی بیٹی را بعہ کے سا تھ لا ہور آ گئی اور شاکر نامی شخص کے ساتھ رہائش پذیر ہوئی۔گزشتہ روز مقامی افراد نے دونوں کو قبرستان میں ایک کمسن بچی کو دفن کرتے دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر انہیں گرفتار کر لیا اور بچی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق حالات مشکوک ہیں پوسٹ مارٹم کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی