وزیر داخلہ نے سب مجرموں کیلئے پھانسی کاحکم جاری کر دیا

وزیر داخلہ نے سب مجرموں کیلئے پھانسی کاحکم جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پھانسی سب کیلئے وزیر داخلہ چوہدری نثارنے حکم جاری کر دیا ہے اب دہشتگردی کے علاوہ دیگر جرائم میں ملوث افراد کوبھی پھانسی گھاٹ جانا پڑ سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابقہ حکومت نے پھانسی پر پابندی عائد کر رکھی تھی جس کے بعد آپریشن ضرب عضب شروع ہوتے ہی دہشتگردی میں ملوث افرادکو پھانسی کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا مگر اب دہشتگردی کے علاوہ دیگر جرائم میں ملوث افراد کو پھانسی کی اجازت دے دی گئی ہے۔وزیر داخلہ نے اپنے اس فیصلے سے چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو آگاہ کر دیا ہے۔ملک میں تقریبا 1000 افراد ایسے ہیں جن کی پھانسی پر پابندی عائد تھی مگر ان کو بھی پھانسی گھاٹ جانا پڑے گا۔

مزید :

صفحہ اول -