این اے 125دھاندلی کیس،فیصلہ آج سنائے جانیکا امکان

این اے 125دھاندلی کیس،فیصلہ آج سنائے جانیکا امکان

لاہور(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل فیصل آبادکی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125دھاندلی کیس میں انتخابی ریکارڈ کی نادرا سے تصدیق سے متعلق دائردرخواست پر فیصلہ آج 7مارچ کوسنائے جانے کا امکان ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125کے 5پولنگ سٹیشنز کی نادرا رپورٹ 13دسمبر 2014کو جاری کی گئی تھی جس میں 1ہزار254ناقابل شناخت ووٹوں کی تصدیق کی گئی۔ٹربیونل کے جج جاویدرشید محبوبی کے روبرو حامد خان کے وکیل میاں محمد حسین چوٹیانے انتخابی رکارڈ کی جانچ پڑتال سے متعلق درخواست پر اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں تاہم الیکشن ٹربیونل کیس کی سماعت کے بعد اس کا فیصلہ آج 7مارچ کو سنائے جانے کا امکان ہے ۔

مزید : صفحہ اول