لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور

لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل کو باضابطہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے 20مئی تک جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ سنایا،درخواست گزار سید اقتدار حیدر نے عدالت کے روبروموقف اختیار کر رکھا تھا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کو میرٹ کے برعکس یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن کے عہدے پر تعینات کیا مگرعدالتی حکم پر مریم نواز کو یہ عہدہ چھوڑنا پڑا،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا شناختی کارڈ پر نام مریم صفدر ہے جبکہ یوتھ لون سکیم کی چیئر پرسن کے عہدے کیلئے غلط طور پر مریم نواز کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے حلف کی پاسداری نہیں کی لہٰذا ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے جس پر عدالت نے وزیر اعظم کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت نے گزشتہ روزانٹرا کورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو باضابطہ سماعت کیلئے منظور کر تے ہوئے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20مئی تک جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...