بنوں ،پاک فوج کا طالبان کے ٹھکانے پر چھاپہ ،اہم کمانڈر رسول خان گرفتار

بنوں ،پاک فوج کا طالبان کے ٹھکانے پر چھاپہ ،اہم کمانڈر رسول خان گرفتار

راولپنڈی(اے این این) بنوں میں پاک فوج کا طالبان ٹھکانے پر چھاپہ،اہم دہشتگرد کمانڈر رسول خان گرفتار،ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ،100شناختی کارڈز اور 3جعلی پاسپورٹ برآمد،رسول خان فاٹا اور خیبر پختون خواہ میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھا،نامعلوم مقام پر منتقل کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے سرائے نورنگ میں انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کی ہے جس میں کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار دہشتگرد کی شناخت رسول کے نام سے ہوئی ہے جو خیبر پختون خواہ اور فاٹا میں دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ،100شناختی کارڈز اور 3جعلی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔ذراائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔

مزید : صفحہ اول