بوٹی مافیا کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن پالیسی کا حصہ ہے،نصراللّٰہ ورک

بوٹی مافیا کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن پالیسی کا حصہ ہے،نصراللّٰہ ورک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے9 سرکاری تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات میں بہترین انتظامی امور کی بدولت ہو رہے ہیں، بوٹی مافیا کے خاتمے کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن پالیسی کا حصہ ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ نصرااللہ ورک نے پاکستان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ لاہور بورڈ کی کارکرگی میں بہت بہتری آ رہی ہے یہی وجہ ہے رزلٹ لیٹ ہونے سے لیکر بوٹی مافیا کی تمام شکایات کافی حد تک دم توڑ چکی ہیں۔میٹرک کے سالانہ امتحانات کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے چیئرمین لاہور بورڈ نے بتایا کہ سیکنڈری سکول کے امتحانات میں کل22لاکھ67ہزار354امیدوار شرکت کر رہے ہیں، امتحانی مراکز پر تمام عملہ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ امتحانی مراکز کی سیکورٹی کو مانیٹر کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جو امتحانی مراکز کی انسپکشن اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہیں۔ دریں اثناء کنٹرولر امتحانات لاہور تعلیمی بورڈمحمد انورفاروق نے بتایا کہ لاہوربورڈ کے4لاکھ52ہزار133 ، گوجرانوالہ4لاکھ30ہزار910، بہاولپور 1لاکھ 55ہزار 338، ڈی جی خان1لاکھ44ہزار739،ملتان2لاکھ5ہزار766،سرگودھا1لاکھ80ہزار997،فیصل آباد3لاکھ13ہزار 566،راولپنڈی2لاکھ48ہزار75اور ساہیوال بورڈ میں 1لاکھ35ہزار830امیدوارسیکنڈری سکول کے امتحان میں شرکت کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امیدواران کی سہولت کے لیے پنجاب کے تمام بورڈز میں مجموعی طور پر 3948امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ انور فاروق نے بتایا کہ میٹرک کے امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے15 سپیشل موبائل ٹیمیں ،107ڈسٹربیوٹنگ انسپکٹر،310چیئرمین سکواڈ اور190موبائل انسپکٹرزبھی تعینات کئے گئے ہیں۔
نصرااللہ ورک

مزید :

صفحہ آخر -