بارشوں اور برفباری کا سلسلہ مزید چار روز تک جاری رہنے کی پیشگوئی

بارشوں اور برفباری کا سلسلہ مزید چار روز تک جاری رہنے کی پیشگوئی

لاہور (وقائع نگار)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتہ میں اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کی پیش گوئی کی ۔پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز بارش ہوئی۔ بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔گزشتہ روزشمالی بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بھی دوبارہ برفباری ہوئی جس سے موسم مزید سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے پیر تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ۔

مزید : صفحہ اول


loading...