(ن) لیگ کے ناکام امیدوار سرفرازبھٹی نے پی پی 107کا دھاندلی کیس واپس لے لیا

(ن) لیگ کے ناکام امیدوار سرفرازبھٹی نے پی پی 107کا دھاندلی کیس واپس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے ناکام امیدوار سرفرازبھٹی نے تقریبا8ماہ بعد الیکشن ٹربیونل لاہور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 107کا دھاندلی کیس واپس لے لیا،سرفرازبھٹی نے 16جولائی 2014کو ایم پی اے نگہت انتصار کے خلاف الیکشن ٹربیونل لاہور میں انتخابی عذرداری دائر کررکھی تھی،انتخابی عذرداری میں الزام عائد کیاگیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی نگہت انتصار 28مئی 2014کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کرتے ہوئے ایم پی منتخب ہوئیں، فریقین نے عدالت کو پچھلی سماعت پرآگاہ کیا تھاکہ معززین علاقہ کی جانب سے تصفیہ زیرغور ہے،گزشتہ روز دھاندلی کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے ناکام امیدوار سرفرازبھٹی نے تقریبا 8ماہ ٹربیونل کا وقت ضائع کرنے کے بعد انتخابی عذرداری واپس لے لی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -