وزیراعظم محمد نواز شریف سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم محمد نواز شریف سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ...

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعہ کی شام وطن واپس پہنچ گئے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران عمرہ کی ادائیگی کی اور مدینہ منورہ میں روزہ رسولؐ پر حاضری دی۔ دورہ کے دوران انہوں نے وہاں پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کیا۔

مزید : صفحہ اول