تحر یک انصاف سینٹ میں بھی عوامی حقوق کیلئے بھر پور آواز بلند کر یگی،محمود الرشید

تحر یک انصاف سینٹ میں بھی عوامی حقوق کیلئے بھر پور آواز بلند کر یگی،محمود ...

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف سینٹ میں بھی عوامی حقوق کیلئے بھر پور آواز بلند کر ے گی کیونکہ حکمران خود کو ٹھیک کر نے کی بجائے صرف بڑ ھکیں مار کر قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ جب بھی دھاندلی کی شفاف انکوائری ہوئی حکمران قوم کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے لہٰذاعمران خان کی قیادت میں دھاندلی او ر حکمرانوں کی ناقص پا لیسوں کے خلاف جد وجہد جاری رہے گی ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں جبکہ دونوں جما عتوں نے قوم کے مسائل کم کرنے کی بجائے بڑھا دئیے۔

محمود الرشید

مزید : صفحہ آخر


loading...