کٹاس راج مندر چکوال میں رہائشی بلاک کے سنگ بنیاد کی تقریب آج ہو گی

کٹاس راج مندر چکوال میں رہائشی بلاک کے سنگ بنیاد کی تقریب آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام ہندو برادری کی قدیم عبادت گاہ کٹاس راج مندر چکوال میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کے لیے رہائشی بلاک کے سنگ بنیاد کی تقریب آج کٹاس راج مندر چکوال میں منعقد ہوگی ،جسکی صدارت چیئر مین بورڈ صدیق الفاورق کریں گے، جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ،وزیر مملکت امین الحسنات ،ارکین قومی و صوبائی اسمبلی و سینٹرزاور بھارت سمیت دیگر ممالک کے ہائی کمشنر،سفیر ،صحافی و اینکر پرسن،دانشور،شاعر کالم نگار ،ہندو ،سکھ رہنماء اور مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماء بھی تقریب میں شرکت کریں گے ،یاد رہے کہ چیئرمین بورڈ صدیق الفاورق نے ہندو مذہب کے افراد کے مطالبے اور اس جگہ کی اہمیت اور افادیت کو جانتے ہوئے بھارت سمیت دیگر ممالک سے آنے والے یاتریوں کے رہائش کے مسائل کے حل کے لیے یہاں پر 30سے زیادہ جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی اٹیچ باتھ کمرے اور خوبصورت کمپلکس بنانے کا اعلان کیا تھا ،جسکا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہو گی ،بورڈ کے سیکرٹری خالد علی کا کہنا ہے کہ سنگ بنیاد کی اس تقریب کے لیے آنے والے معزز مہمانوں کی سیکورٹی سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -