وفاقی سیکرٹری مذہبی اموراور ہوپ کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار

وفاقی سیکرٹری مذہبی اموراور ہوپ کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج پالیسی 2015ء وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سہیل عامر مرزا اور ہوپ کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ،وفاقی سیکرٹری پرائیویٹ حج آرگنائزر کی 70کروڑ کیش گارنٹی کی موجودگی میں حج پیکج کے مطابق100فیصد مزید کیش گارنٹی اور پیڈآف کیپٹل 5ملین سے بڑھا کر 7.5ملین کرنے پر بضد،وفاقی سیکرٹری نے انا کا مسئلہ بنا لیا ہے، حقائق کے منافی فیصلوں سے پرائیویٹ حج سکیم کو نقصان پہنچ سکتا ہے ،70کروڑ کی گارنٹی ہونے کے باوجود 50 اور100حج کوٹہ والوں سے کروڑوں روپے پر فارمنس گارنٹی کے نام پر مانگنابلیک میلنگ ہے حج آرگنائزر گھر بیچ کر بھی وفاقی سیکرٹری کا مطالبہ پورا نہیں کر سکتے ،حج آرگنائزر کاموقف پرائیویٹ حج سکیم کے گزشتہ 9سال میں ایک فیصد بھی شکایات سامنے نہیں آئی،وفاقی سیکرٹری نے ہوپ کو اپنے فیصلے تسلیم نہ کرنے کی صورت میں نئے لوگوں کو کوٹہ دینے کی دھمکی دے دی ،جوائنٹ سیکرٹری حج محمد فاروق خاموش تماشاہی،ہوپ اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کے درمیان جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والی میٹنگ کی اندرونی کہانی،بتایا گیاہے حج پالیسی2015ء میں پرائیویٹ حج سکیم کے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے ہونے والی میٹنگ گزشتہ میٹنگ کی طرح جذباتی انداز اختیار کر گئی، سہیل عامر مرزا ہر دو صورتوں میں اپنے فیصلے مسلط کرتے نظر آئے ہوپ کی طرف سے سٹینڈ لینے کے بعدسیکرٹری غصے میں آئے اور اس طرح مذاکرات کامیاب ہونے کی بجائے بھر ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئے،پتہ چلا ہے کہ وفاقی سیکرٹری نے جوائنٹ سیکرٹری کو 10مارچ کو ہوپ سے دوبارہ مل بیٹھ کر مسئلہ حل کرنے کو کہا ہے ۔

مذاکرات

مزید : صفحہ آخر


loading...