عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون کے بچوں کا ماں کے ہمراہ جانے سے انکار

عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون کے بچوں کا ماں کے ہمراہ جانے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی) بچوں کے حصول کے لئے عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون کے بچوں کا ماں کے ہمراہ جانے سے انکار،باپ اور بچے ایک دوسرے کے ہمراہ لپٹ کر روتے رہے، عدالت نے بچوں کی خاطر میاں بیوی کو صلح کرنے کا ایک موقع دیتے ہوئے سماعت 9مارچ تک ملتوی کر دی۔ مسٹر جسٹس قاضی محمد امین نے حبس بے جا درخواست کی سماعت شروع کی توعدالتی سماعت کے دوران پانچ بچوں کی ماں ناہید نے عدالت کو آگاہ کیا ،کمرہ عدالت میں موجود بچے ماں کے پاس جانے کا سن کر باپ کے ہمراہ لپٹ کر رونے لگے ،عدالت نے دونوں میاں بیوی کو بچوں کی خاطر صلح کا ایک موقع دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔
عدالت

مزید :

صفحہ آخر -