ملازمہ سے بداخلاقی کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ملازمہ سے بداخلاقی کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر ملازمہ کوبداخلاقی کا نشانہ بنانے والے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔مسٹر جسٹس ظفراللہ خاکوانی نے کیس کی سماعت شروع کی تو صفدر نامی ٹھیکیدار کے گھر کام کرنے والی ملازمہ شکیلہ رانی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس کا مالک اسے 3 ماہ تک بداخلاقی کا نشانہ بناتا رہا، پولیس نے کارروائی کرنے پر الٹا دھمکانا شروع کر دیا،عدالت نے تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس کو صفدر نامی ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیاہے ۔

حکم

مزید : صفحہ آخر