ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کے فرار ہونے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی

ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کے فرار ہونے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کے فرار ہونے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی، ملزم اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوتی رہی ۔ مسٹر جسٹس سردار طارق مسعود نے ملزم خرم شہزاد کی درخواست ضمانت پر سماعت شروع کی تفتیشی افسر نے موقف اختیا رکیا کہ ملزم نے امانت میں خیانت کرکے 10لاکھ روپے کادھوکہ کیا ہے ،عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد ملزم خرم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ ملزم نے کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی بھاگنے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے اسے دبوچ لیا ۔ ناکام

مزید : صفحہ آخر