بھتہ خوری کے دو مجرم احاطہ عدالت سے پولیس کی موجودگی میں فرار

بھتہ خوری کے دو مجرم احاطہ عدالت سے پولیس کی موجودگی میں فرار

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رائے ایوب خان مارتھ نے بھتہ کے مقدمہ میں ملوث 2مجرموں بابر اور پرویزکو 22،22سال قید کی اورجرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ،فیصلہ سنتے ہی دونوں مجرم احاطہ عدالت سے پولیس کی موجودگی میں فرار ہوگئے ۔استغاثہ کے مطابق پرویز اور بابر کے خلاف بھتہ مانگنے پر تھانہ گجرپورہ پولیس نے2009میں مقدمہ درج کیا تھا ۔پولیس نے مذکورہ مقدمہ کی تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں بھجوا دیا تھا۔گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں مجرموں کے خلاف مذکورہ بالا سزائیں سنا دی ہیں۔علاوہ ازیں اس حوالے سے وکلاء کاکہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مجرموں کا پولیس کی موجودگی میں فرار ہوجانا انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے ۔

مزید : صفحہ آخر