ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی10سکیموں کیلئے25ارب 1کروڑ 87لاکھ کی منظوری

ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی10سکیموں کیلئے25ارب 1کروڑ 87لاکھ کی منظوری

لاہور )کامرس رپورٹر)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2014-15 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 38 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی10 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 25 ارب 1کروڑ 87 لاکھ27 ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے 38 ویں اجلاس میں جن10 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں ضلع سیالکوٹ میں بہتر نکاسی آب کے نظام اور ایک نالہ کی چینلائزیشن کیلئے 75کروڑ 96 لاکھ 74 ہزار روپے ، ضلع ڈیرہ غازی خان میں رورل واٹر سپلائی سکیم فورٹ منرو کی بحالی کیلئے 25 کروڑ 70لاکھ 64 ہزار روپے، ضلع گجرانوالہ میں اربن سیوریج سکیم کامونکی ( ترمیمی ) کیلئے 33 کروڑ 76 لاکھ 15 ہزار روپے ، ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ غازی خان کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں اپ گریڈیشن 2 ارب 43 کروڑ 68 لاکھ 75 ہزار روپے ، ضلع چنیوٹ میں بھوآنہ کے مقام پر دریائے چناب کے پل کی تعمیر لمبائی 15.37 کلو میٹر ( ترمیمی ) کیلئے 2 ارب 30 کروڑ 84 لاکھ 79 ہزار روپے، ضلع چکوال میں آؤڈروال سے نلا روڈ لمبائی 43کلو میٹر کی کشادگی اور بہتری کیلئے 67 کروڑ 43 لاکھ 36 ہزار روپے ، خادم پنجاب روڈز پروگرام دیہی علاقوں میں سڑکوں کی کشادگی اور بہتری (امبریلا پی سی ون) کے لئے 6 ارب 85 کروڑ 64 لاکھ 30 ہزار کے فنڈز منظور، خادم پنجاب روڈز پروگرام کے تحت پنجاب میں اہم شاہراہوں کی کشادگی اور بحالی ( امبریلا پی سی ون ) کے لئے 8 ارب 93 کروڑ کے فنڈز منظور، حاصل پور سے بہاولنگر روڈ کی کشادگی اور بہتری ( دوسری ترمیمی )2 ارب 23 کروڑ 33 لاکھ 42 ہزار اور ضلع راجن پور میں راجن پور سے حاجی پور لمبائی 28 کلو میٹر روڈ کی کشادگی اور بہتری کیلئے 22 کروڑ 49 لاکھ 12 ہزار روپے شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر