بجلی کی پیداوار میں 8سو میگا واٹ اضافی، لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع

بجلی کی پیداوار میں 8سو میگا واٹ اضافی، لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع

لاہور(کامرس رپورٹر) بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے باعث شارٹ فال شارٹ تین ہزار میگا واٹ سے بھی کم ہو گیا ۔ جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں مزید کمی کر دی گئی ۔ مرمت کے نام پر بجلی کی بندش کا سلسلہ مکمل بند رکھا گیا ۔ ہائیڈل کی پیداوار میں اضافہ سے مجموعی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ دس مارچ کے بعد منگلا سے پانی کی اخراج میں نمایاں کمی کی جائے گی جس سے پیداوار میں سات سو سے لیکر اٹھ سو میگا واٹ تک کی کم ہو جائے گی ۔ گزشتہ روز شہروں میں اٹھ سے نو گھنٹے اور دیہی علاقوں و چھوٹے شہروں میں چودہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 13230 میگا واٹ جبکہ پیداوار 9910 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 3320 میگا واٹ کا فرق رہا۔

مزید : صفحہ آخر