ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ کے 86ججوں کو اگلے عہدوں میں ترقی دینے کی منظوری دیدی

ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ کے 86ججوں کو اگلے عہدوں میں ترقی دینے کی منظوری دیدی

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کے 86ججز کو ترقی دے دی۔جن ججوں کو اگلے عہدے پرترقی دی گئی ہے ان میں 8ایڈیشنل سیشن جج ،37سینئر سول جج اور41سول جج شامل ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ضلعی عدلیہ کے 86جج صاحبان کو ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن ججوں کو ایڈیشنل سیشن جج کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے ان میں محمد زبیر عزیز چیمہ، قمر اعجاز، سید مظفر علی شاہ، رانا آفتاب احمد خان، محمد ساجد علی، محمد محسن رضا خان، طاہر نواز خان اور محمد اسلم شامل ہیں جبکہ جن سینئر سول جج صاحبان کو بطور ایڈیشنل سیشن جج ترقی دی گئی ہے ان میں ندیم حسن، محمد ایاز، نصرت اللہ خان نیازی، محمد اقبال ہرال، محمد ظفر اقبال سیال، محمد سجاد حسین خان، غلام مجتبیٰ، محمد محسن، رضا اللہ خان، ثمینہ حیات، باسط علیم، محمد کاشف، محمد صلابت جاوید، محمد ضیاء الطارق، شعیب انور قریشی، فہیم شاہد سلیمی، احمد اقبال، محمد عبدالجبار، ظفر اللہ خان، احمد مجاہد شیردل چیمہ، حسنین رضا، محمد عرفان انجم، رائے لیاقت علی کھرل، عمران خورشید، غلام مرتضی اپل، محمدسعید رضا، افشاں اعجاز صوفی، خورشید احمد انجم، محمد اشرف، سرفراز علی، عائشہ خالد، افضال احمد بٹ، ندیم انور چودھری، محمد رمضان، ندیم احمد سہیل، سامعہ اسد اور نعیم عباس شامل ہیں،علاوہ ازیں جن سول جج صاحبان کو بطور سینئر سول جج ترقی دی گئی ہے ان میں محمد یونس لار، شبریز اختر راجہ، حیدر علی عارف، کاشف قیوم، محمد قمر الزمان بھٹی، حنا مظفر، تجمل شہزاد چودھری، احمد ارشد محمود جسرا، شہباز اقبال تارڑ، اظفر سلطان ابرار سید، حسنین اظہر شاہ حافظ، نعیم عامر، طارق محمود، محمد جہانگیر اشرف، محمد عرفان نسیم تارڑ، اسد حفیظ، محمد الیاس، محمد خان، محمد فرقان احمد، غلام فرید قریشی، شہباز احمد، رانا سہیل، ندیم انجم، منیر حسین، ثمینہ اعجاز چیمہ، اعجاز احمد بوسال، جاوید اقبال سپرا، محمد اعظم جاوید، محمد حفیظ الرحمن خان، ظفر اقبال، محمد اشفاق، محمد عثمان، فرزانہ بشیر، عامر ضیاء مسعود احمد وڑائچ، فیض الحسن، محمد عاشق، حسن عباس سید، محمد وارث جاوید، محمد معین کھوکھر اور رائے محمد خان شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر