جامعی پنجاب جیسے تعلیمی ادارے میں انا کی خاطر اساتذہ کو رسوا کرنا لمحہ فکریہ ہے، ہائیکورٹ

جامعی پنجاب جیسے تعلیمی ادارے میں انا کی خاطر اساتذہ کو رسوا کرنا لمحہ فکریہ ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر زید محمود کو بحال کرنے کاحکم دے دیا۔ مسٹر جسٹس قاسم خان نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ پنجاب یونیوسٹی جیسے تعلیمی ادارے میں اپنی اناکی خاطر اساتذہ کو رسوا کرنا لمحہ فکریہ ہے ،فاضل جج نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار پروفیسرزید محمود کے وکیل آفتاب احمد باجوہ نے موقف اختیارکیاکہ وائس چانسلر پنجاب یونیوسٹی مجاہد کامران نے غیرقانونی طورپر مداخلت کرکے پروفیسر زید محمود کو جبری ریٹائرڈ کردیا حالانکہ جس کمیٹی نے ان کے خلاف کاروائی اس کمیٹی کے ممبران کی تعداد بھی پوری نہیں تھی جس کے بعد کمیٹی کے فیصلے کے بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب یونیوسٹی جیسے تعلیمی ادارے میں اپنی اناکی خاطر اساتذہ کو رسوا کرنا لمحہ فکریہ ہے ،عدالت نے پروفیسر زید محمود کو بحال کرنے کاحکم دے دیا ۔

ہائیکورٹ

مزید : صفحہ آخر


loading...