ورلڈکپ2015،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 29رنز سے شکست دیدی، سرفراز مین آف دی میچ قرار

ورلڈکپ2015،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 29رنز سے شکست دیدی، سرفراز مین آف دی ...
ورلڈکپ2015،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 29رنز سے شکست دیدی، سرفراز مین آف دی میچ قرار

  


آکلینڈ (افضل افتخار سے)ورلڈکپ2015،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 29رنز سے شکست دیدی ہے۔ قومی ٹیم 46.4 اوور میں 222رنز بنا کر آوٹ ہو گئی لیکن بارش ہونے کے باعث ڈک ورتھ سسٹم کے تحت جنوبی افریقہ کومیچ جیتنے کے لیے 47اوورز میں 232رنز کا ہدف تھا جس کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے 33.3اوور میں 202رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ سرفراز احمد 49رنز اور شاندار کیپنگ کرتے ہوئے مین آف دی میچ قرار پائے۔

میچ بارش کے باعث دو بار روکا گیا جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت میچ کو 47 اوور ز تک محدود کر دیا گیااور قومی ٹیم کے223رنز ہی بنا سکی ۔کپتان مصباح الحق 56اور سرفرازاحمد49رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے سرفراز اور احمد شہزاد نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغا زکیا لیکن احمد شہزاد 18رنز پر ایبٹ کی بال پر سٹین کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے،سرفراز احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے49سکور جوڑے لیکن وہ بھی ففٹی کرنے میں کامیاب نہ وہ سکے اور رن آوٹ ہوئے،سرفراز احمد کے بعد آنے والے یونس خان بھی وکٹ پر زیادہ دیر پاوں نہ جما سکے اور 37رنز پر ڈی ویلیئیرز کی گیند پر پولین لوٹ گئے۔قومی کرکٹ ٹیم کے چوتھے کھلاڑی صہیب مقصود 8رنز بنا کر پولین چلتے بنے۔آفریدی بھی شائقین کرکٹ کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے اور محض 22سکور ہی جوڑنے میں کامیاب ہوئے ،آفریدی کے بعد آنے والے کھلاڑی وہاب ریاض جنوبی افریقہ کے باولر کے آگے کچھ نہ کر سکے اور صفر سکور پر ہی پولین لوٹ

گئے۔ہمیشہ کی طرح قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہر کیا اور56سکور کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔نویں وکٹ 221رنز پر گری جس میں راحت علی ایک رنز پر سٹین کی بال پر طاہر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن ڈی کوک صفر سکو ر پر عرفان کی طوفانی باولنگ کا نشانہ بنے اور پویلین لوٹ گئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پلیسیز 27رنز پر راحت علی کی بال پر 67کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔ 10.1اوور میں وہاب ریاض کی بال پر آملہ 38رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔وہاب ریاض نے ایک اور وکٹ 12.2اوور میں روسیو کو 6رنز پر پویلین کی راہ دکھا دی۔پانچویں وکٹ 77رنز پر میلر بغیر کوئی رنز بنائے راحت علی کی بال پر آؤٹ ہو گئے چھٹے کھلاڑی ڈومینی 12رنز بنا کر محمد عرفان کی بال پر چلتے بنے۔سٹین 16رنز پر عرفان کی بال پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جب ٹیم کا مجموعی سکور 138تھا۔ایبٹ راحت علی کی بال پر 172کے مجموعی سکور پر 12رنز بنا کر ؤؤٹ ہو گئے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلئیر 77رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سہیل خان کی بال پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اور آخری کھلاڑی عمران طاہر صفر رنز بنا کر وہاب ریاض کی بال پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے بالرؤں میں عرفان،وہاب اور راحت علی نے2,2جبکہ سہیل خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں اچھے آغاز کی ضرورت ہے اور آج کا میچ بہت اہم ہے جبکہ ٹیم میں ناصر جمشید کی جگہ سرفرازاحمداور حارث سہیل کی جگہ یونس خان کو شامل کیا گیا ہے۔جنوبی افریقی کپتان ڈی ویلئیر کا ہنا تھا کہ پاکستان کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان ٹیم میں کپتان مصباح الحق ،شاہد آفریدی،یونس خان،عمر اکمل،احمد شہزاد،سرفرازاحمد،محمد عرفان،صہیب مقصود، وہاب ریاض، راحت علی اور سہیل خان شامل ہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم میں کپتان ڈی ویلئیر،ہاشم آملہ،ڈی پلیسی،ڈی کوک،روسو،میلر ،دومینی،سٹین،ایبٹ،مورکل اور عمران طاہر شامل ہیں۔

مزید : Cricket World Cup 2015 /اہم خبریں


loading...