کپتان مصباح الحق کے ون ڈے میں 5000رنز مکمل
آکلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں کپتان مصباح الحق نے اپنے ون ڈے کیرئیر میں 5000رنز مکمل کر لئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کپتان نے 160ون ڈے میچز کھیل کر تیز ترین 5000 رنز بنانے والے چوتھے پاکستانی اوردنیائے کرکٹ کے32ویں بلے باز بن گئے ہیں ۔مصباح الحق نے ون ڈے کیرئیر میں 41نصف سنچریاں بنائی ہیں جبکہ ابھی تک انہوں نے ون ڈے میں کوئی بھی سنچری نہیں بنائی۔