آئرلینڈنے زمبابوے کو 5رنز سے شکست دے دی

آئرلینڈنے زمبابوے کو 5رنز سے شکست دے دی
 آئرلینڈنے زمبابوے کو 5رنز سے شکست دے دی

  


ہوبارٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈکپ2015ءمیں آئرلینڈنے زمبابوے کو 5رنز سے شکست دے دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق زمبابوے کی جانب سے آئرلینڈ کے ہدف کے تعاقب میں چبابا اور سکندر رضانے میدان میں اتر کر کھیل کا آغا ز کیا لیکن سکندر رضا12سکور ہی بناپائے او ر کیوسک کی گیند کا نشانہ بنے ،چبابا بھی زیادہ دیر آئرلینڈ کی طوفانی باﺅلنگ کا سامنا نہ پائے اور18سکور پر پولین لوٹ گئے ۔چبابا کے آﺅٹ ہونے کے بعد مائر نے میدان میں اتر کر کھیل کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیک وہ بھی زیاد ہ دیر وکٹ پر قدم نہیں جما پائے اور11سکورپر ڈاک ریل کی گیند کا نشانہ بنے۔ماساکادزا نے بھی محض 5سکورکے ساتھ پولین لوٹ گئے جبکہ ٹیلر 58اور ویلیمز26سکور کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔

اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے آئرلینڈکو بیٹنگ کروانے کا فیصلہ کیا ،آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کیخلاف8وکٹوںکے نقصان پر331رنز بنائے۔آئر لینڈ کے جیوسی112اور بیلبرین 97رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

آئر لینڈ کی پہلی وکٹ 2.6اوور میں 16کے مجموعی سکور پر سٹرلنگ 10رنز پر تناشے کی بال پر آو¿ٹ ہو گئے۔ولیمز29رنز پر مکاڈزا کی بال پر آو¿ٹ ہوئے جب ٹیم کا مجموعی سکور 79تھا۔ جیوسی 217کے مجموعی سکور پر 112رنز بنا کر چاتارا کی بال پر آو¿ٹ ہوئے اور276کے مجموعی سکور پر برائن24رنز بنا کرچاتارا کی بال پر آو¿ٹ ہوئے۔ 308کے مجموعی سکور پر گری جس می ویلسن 25رنز بنا کر ویلیمز کی بال پر پولین لوٹ گئے۔47.5اوور میں مونی10رنز پر ویلیمز کی بال کا نشانہ بنے۔ 322کے مجموعی سکور پر جے اور برائن 2رنز پر چاتارا کی بال پر آو¿ٹ ہوئے اور 49.1 اوور میں بیلبرین 97رنز پر رن آو¿ٹ ہو گئے اور اس طر ح پوری ٹیم 331رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔زمابوے کے بالرو¿ں میں ویلیمز اور چاتارا نے 3,3جبکہ تناشے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : Cricket World Cup 2015


loading...