قومی ٹیم نے ورلڈ کپ 2015میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ لیا

قومی ٹیم نے ورلڈ کپ 2015میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ لیا
قومی ٹیم نے ورلڈ کپ 2015میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ لیا

  

آکلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم نے  30رنز کی اوپنگ پارٹنر شپ بنا کر ورلڈ کپ 2015میں اپنا ہی ریکارڑ توڑ دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پچھلے چاروں میچوں میں قومی ٹیم کے اوپنر کوئی خاص کار کردگی نہ دکھا سکے اور سب سے" لمبی "پارٹنر شپ 11رنز کی ہی بنا سکے لیکن سرفراز احمد کو شامل کرنے کے بعد یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیااور اوپنرز 30سکور کا مجموعہ بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ سرفراز احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 75گیندوں پر 49سکور بنائے لیکن ففٹی کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے اور رن آﺅٹ ہو کر پولین لوٹ گئے ۔

مزید : Cricket World Cup 2015 /اہم خبریں