کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس،عدالت نے تینوں ملزموں پر فرد جرم عائد کردی

کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس،عدالت نے تینوں ملزموں پر فرد جرم عائد کردی
کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس،عدالت نے تینوں ملزموں پر فرد جرم عائد کردی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ حملہ کے تین ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے تین ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی اور گواہان کو 14مارچ کو طلب کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔کراچی حملہ کے تینوں ملزمان آصف ظہیر،ندیم عرف برگر اور سرمد صدیقی کو سخت سیکیورٹی کے ساتھ عالت عدالت میں پیش کیا ۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ سمیت آٹھ ملزموں کو اشتہاری بھی قرار دے چکی ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں