سرفراز نے رات کو فون کر کے بتایا کل میچ کھیل رہا ہوں،دعا کرنا:والدہ سرفراز احمد

سرفراز نے رات کو فون کر کے بتایا کل میچ کھیل رہا ہوں،دعا کرنا:والدہ سرفراز ...
سرفراز نے رات کو فون کر کے بتایا کل میچ کھیل رہا ہوں،دعا کرنا:والدہ سرفراز احمد

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد کی والدہ نے کہاکہ سرفراز نے رات کو فون کر کے بتایاکہ وہ کل جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کھیل رہے ہیں اور اتنہائی خوش ہیں اس لیے آپ میرے لیے دعا کیجیے گا ۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کی والدہ کا کہناتھاکہ جب انہیں پتہ چلا کہ ان کا بیٹا میچ کھیل رہاہے تو انہوں نے رات بھر اپنے بیٹے اور ٹیم کی کامیابی کے لیے بے تحاشا دعائیں کیں ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ وہ لوڈ شیڈنگ کے باعث اپنے بیٹے کی بیٹنگ نہیں دیکھ سکیں  کیونکہ صبح سے بجلی کبھی آرہی ہے اور کبھی جار ہی ہے اس لیے وہ اپنے بیٹے کی شاندار پرفارمنس نہیں دیکھ سکیں ۔انہوں نے کہاکہ اپنے بیٹے کی پرفارمنس پر بے حد خوش ہیں اللہ پاکستانی ٹیم کو کامیاب کرے۔

مزید : Cricket World Cup 2015 /اہم خبریں