اللہ کا شکر، شاندار کارکردگی قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے: سرفراز احمد

اللہ کا شکر، شاندار کارکردگی قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے: سرفراز احمد
اللہ کا شکر، شاندار کارکردگی قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے: سرفراز احمد

  

آک لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شامل کئے جانے ٹیم انتظامیہ کے مشکور ہیں اور اللہ کا شکر ہے میں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق میچ کے فوری بعد رمیز راجا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساری قوم ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں کر رہی تھی اور انہی دعاؤں کی وجہ سے جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کیخلاف فتح ملی۔ان کا کہنا تھا کہ اس میچ میں مجھے یہی محسوس ہو رہا تھا کہ یہ میرا پہلا ہے۔ واضح رہے اس میچ میں سرفراز حمد نے 49رنز بنانے کے علاہ 6 کیچ بھی پکڑے تھےجس پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ 

قومی ٹیم نے ورلڈ کپ 2015میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ لیا

مزید : Cricket World Cup 2015 /اہم خبریں