ہارنا کبھی اچھا نہیں لگا، ابھی بھی ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں: اے بی ڈویلیئرز

ہارنا کبھی اچھا نہیں لگا، ابھی بھی ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں: اے بی ڈویلیئرز
ہارنا کبھی اچھا نہیں لگا، ابھی بھی ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں: اے بی ڈویلیئرز

  

آک لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اے بی ڈویلیئرز نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف میچ میں ایک چھوٹا سا ہدف بھی حاصل نہ کر سکنے کی کوئی وجہ نہیں تاہم ابھی بھی مضبوط پوزیشن پر ہیں اور ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں۔ میچ کے فوری بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کوئی بڑی ہار نہیں کیونکہ بیٹنگ کرنا کچھ مشکل دکھائی دے رہا تھا مگر مجھے کبھی بھی ہارنا اچھا نہیں لگتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم پچھلی کئی دہائیوں سے بڑے میچز میں دباؤ کی وجہ سے ہارتی رہی ہے مگر اس شکست کے بعد ہماری ٹیم ہرگز دباؤ میں نہیں آئے گی کیونکہ اس کی وجہ سے ورلڈ کپ میں ہمارے مستقبل کوکوئی خطرہ نہیں۔

مزید : Cricket World Cup 2015